قرآنی معلومات

•  پوراقرآن تیس پاروں پر مشتمل ہے۔
•  قرآن میں کل” ۱۱۴“ سورے ہیں۔
•  قرآن میں ”۶۲۳۶“آیتیں ہیں۔
•  قرآن میں کل” ۱۰۱۵۰۳۰“نقطے ہیں۔
•  قرآن میں کل”۹۳۲۴۳“فتحہ(زبر )ہیں۔
•  قرآن میں کل”۳۹۵۸۶“ کسرہ (زیر ) ہیں ۔
•  قرآن میں کل”۴۸۰۸“ضمہ (پیش ) ہیں ۔
•  قرآن میں کل”۱۹۲۵۳“تشدید ہیں۔
•  قرآن میں کل”۳۲۳۶۷۱“حروف استعمال ہوئے ہیں۔
•  قرآن میں کل”۱۷۷۱“عدد ”مد“ ہیں۔
•  قرآن میں کل”۷۷۷۰“کلمہ استعمال ہوئے ہیں۔
•  قرآن میں کل”۱۰۰۰“ رکوع ہیں۔
•  قرآن میں کل”۱۲۰“”حزب “ہیں۔
•  قرآن میں ”۱۱۵“ لفظ” بسم اللّٰہ“ آیا ہے۔
•  قرآن میں ”۱۱۴“ بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم آیا ہے۔
•  قرآن میں کل” ۵۰۹۸“ وقف ہیں۔
•  قرآن میں کل”۷۰“ بار لفظ ”قرآن “ آیا ہے۔
•  قرآن میں سب سے بڑا سورہ ”بقرہ “ ہے۔
•  قرآن میں سب سے چھوٹا سورہ ” کوثر “ ہے ۔
•  قرآن میں سب سے بڑی آیت سورہ بقرہ کی آیت ”۲۸۲“ہے۔
•  قرآن میں سب سے چھوٹی آیت سورہ رحمن کی آیت” مُدْہٰامَّتٰان“ ہے
•  قرآن میں سب سے بڑا کلمہ ”فَاٴَسْقَیْنٰاکُمُوہ“ ہے ۔(سورہ حجر/۲۲)
•  قرآن میں سب سے چھوٹا کلمہ ”با“ بسم اللّٰہ ہے۔
•  قرآن میں سب سے زیادہ حرف ”الف“استعمال ہوا ہے۔
•  قرآن میں سب سے کم حرف ”ظاء“ استعمال ہوا ہے۔
•  قرآن میں سب سے بہترین سورہ ”یٰس“ ہے۔
•  وسط کلمہ قرآن ”وَلْیَتَلَطَّفْ “ہے جو سورہ کہف آیہ ۱۹میں آیاہے۔
•  سورہ حمد کو مادر قرآن اور فاتحۃ القرآن کہا جاتا ہے ۔
•  قرآن میں پانچ سورہ ہیں جو ”الحمد للّٰہ “سے شروع ہوتے ہی( ۱۔حمد، ۲۔انعام، ۳۔کہف،۴۔سباٴ ،۵۔فاطر )
•  قرآن میں چار سورہ ہیں جو” انّا “‘سے شروع ہوتے ہیں( فتح ، نوح ، قدر کوثر)
•  قرآن میںسورہ فجر کو سورہ امام حسین علیہ السلام کہا جاتا ہے۔
•  قرآن میں اسراء ، حدید ، حشر ، صف ، جمعہ ، تغابن اور اعلیٰ کو سورہ مسبحات کہا جاتا ہے۔
•  قرآن میں ”۸۶“ سورہ مکی اور ”۲۸ “ سورہ مدنی ہیں۔
•  سورہ ”یٰس“ کو قلب قرآن کہا جاتا ہے۔
•  قرآن میں ۷ سورے ”اذا “ سے شروع ہوئے ہیں (واقعہ،منافقون، تکویر، انفطار ، انشقاق،نصراور زلزال)
•  قرآن میں چار سورے ہیں جن میں سجدہ واجب ہے (سجدہ ،فصلت نجم، علق)
•  قرآن میں فقط ایک سورہ ہے جو” بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم “سے شروع نہیں ہوا ہے ،وہ سورہ توبہ ہے۔
•  قرآن میں۲۰سورے ہیں جوقسم سے شروع ہوئے ہیں (عصر، عادیات، تین ، ضحیٰ ،شمس ،بلد ،فجر ،طارق، بروج ، نازعات ،مرسلات، قیامت ، نجم، طور، ذاریات ، صافات ،ن، ص،ق، اور لیل)
•  قرآن میں چار سورے ہیں جو ایک ساتھ ایک جگہ نازل ہوئے ہیں (کوثر نصر ، لہب اور اخلاص)
•  قرآن میں پانچ سورے ”قل “ سے شروع ہوئے ہیں ( جن ،کافرون، اخلاص ، فلق اور ناس)
•  سورہ نمل میں دو ”بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم “آیا ہے۔
•  قرآن میں ۲۹ سور ے حروف مقطعات سے شروع ہوئے ہیں۔
•  سورہ حمد دو بار پیغمبر اکرم (ص)پر نازل ہوا ہے ۔
•  سورہ ”زمر “ کے پہلی آیت اور آخری آیت میں لفظ ”اللہ “ آیا ہے۔
•  سورہ مجادلہ کے تمام آیتوں میں لفظ اللّٰہ آیا ہے ۔
•  قرآن کے تیسویں پارے میں ۳۷ سورے ہیں۔
•  ”سورہ دہر“ اہلبیت علیہم السلام کی شان میں نازل ہواہے۔
•  امام حسین علیہ السلام کا سر مبارک نوک نیزہ پر شام میں جس آیت کی تلاوت کی تھی وہ ”سورہ کہف “کی ۹ ویں آیت ہے۔
•  سورہ نور کی آیت نمبر ۳۱حجاب سے متعلق ہے۔
•  آیہ ولایت” سورہ مائدہ“ کی آیت نمبر۵۵ہے۔
•  سورہ اسراء کی آیت نمبر ۷۸ نماز یومیہ(پانچ وقت) کے بارے میں ہے۔
•  آیہ مباہلہ سورہ”آل عمران“ آیت نمبر ۶۱ہے۔
•  سورہ بقرہ آیت نمبر ۱۴۴،تغیر قبلہ کے بارے میں ہے۔
•  قرآن میں سب سے زیادہ حضرت موسیٰ کا نام آیا ہے (۱۳۶مرتبہ)
•  قرآن میں کل ۲۶پیغمبروں کے نام ذکر ہوئے ہیں:( حضرت آدم ، ادریس، نوح ، ہود ، صالح ، لوط ، ابراہیم ، اسماعیل ، یعقوب ، اسحاق، یوسف،ایوب ، یونس ، شعیب، موسیٰ ، ہارون، داوود ، سلیمان ، الیاس ، الیسع، ذوالکفل، عزیر ، زکریا ، یحییٰ عیسیٰ وہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ( علی نبینا و آلہ وعلیہم السلام اجمعین)
•  رسول اکرم (ص) کااسم مبارک قرآن میں۵ ،بار آیا ہے، ۴ بار محمد (ص)اور ایک بار احمد(ص)
•  قرآن میں سب سے کم جناب یونس کا نام آیا ہے ”فقط دو بار“۔
•  سب سے زیادہ پیغمبروں کے نام سورہ ”انبیاء“ میں آیا ہے ۱۶،نبیوں کے نام ہیں․
•  سب سے پہلے حضرت داؤد نے زرہ بنائی ۔
•  سحر و جادو کا رواج جناب موسیٰ کے زمانہ میںوجود میں آیا۔
•  سب سے پہلے جناب سلیمان علیہ السلام نے (بسم اللّٰہ الرّحمن الرّحیم ) لکھا۔
•  سب سے پہلے خدا وند عالم جناب ادریس کو علم نجوم ، حساب ، اور علم ہیاٴت سکھایا۔
•  سب سے پہلے جناب ادریس نے کپڑا سلا اور خط لکھا۔
•  سب سے پہلے جو آیت حضرت رسول خدا (ص)پر نازل ہوئی وہ سورہ علق کی پہلی پانچ آئتیں تھیں۔
•  پہلی آیت جو حرمت شراب پر نازل ہوئی وہ سورہ بقرہ کی آیت نمبر ۱۲۹ہے
•  امام زمان عجل اللہ فرجہ ظہور کے بعد پہلی با ر جس آیت کی تلاوت فرمائیں گے وہ سورہ ہود کی آیت نمبر۸۶ہوگی”بَقِیَّتُ اللّٰہِ خَیْرٌلَکُمْ اِنْ کُنْتُمْ مُوٴمِنیٖنَ “۔
•  اولین دعاجوقرآن میں آیاہے وہ سورہ بقرہ کی آیت ۱۲۶ ہے۔
•  آخری سورہ جو پیغمبراکرم (ص) پر نازل ہوا وہ ”سورہ نصر “ہے۔
•  آخری سورہ جومدینہ میں نازل ہوا وہ ”سورہ نصر “ہے۔
•  آخری سورہ جو مکہ میں نازل ہو اوہ ”سورہ روم “ہے۔
•  قرآن میں ۱۱۴ بار لفظ ”رحیم “ آیاہے۔
•  قرآن میں ۶۷بار لفظ”صلوٰۃ“آیاہے۔
•  قرآن میں لفظ ”آخرت“۱۱۵ بار آیاہے۔
•  قرآن میں لفظ ”دنیا“۱۱۵ بار آیاہے۔
•  قرآن میں لفظ”یوم “۳۶۵بار بیان ہواہے۔
•  قرآن میں لفظ”شھر“(مہینہ)۱۲بار آیاہے۔
•  قرآن میں لفظ”رحمان“۵۷بار آیاہے۔
•  قرآن میں لفظ”اللہ“تمام سوروں میں آیاہے۔
•  قرآن میں لفظ”سورہ“۱۰بار استعمال ہواہے۔
•  قرآن میں لفظ”قلم“۴باراستعمال ہواہے۔
•  قرآن میں لفظ ”جلالہ اللہ“۲۷۰۷بار آیاہے۔
•  قرآن میں لفظ”امام“۱۲مرتبہ آیاہے۔
•  قرآن میں لفظ”حیات“۱۴۵بارآیاہے۔
•  قرآن میں لفظ”موت“۱۴۵بارآیاہے۔
•  دو عورتوں کو قرآن نے نمونے کے طور پر پیش کیاہے وہ ”آسیہ زن فرعون“ اور”مریم مادرحضرت عیسیٰ علیہ السلام“ہیں۔
•  وہ دو عورتیں جن کی برائی قرآن نے بیان کیاہے وہ”جناب لوط اور جناب نوح کی بیویاں“ہیں۔
•  جناب ”مریم “کانام قرآن میں ۳۴مرتبہ آیاہے۔
•  جس سورہ کو عورتوں سے کہا گیاہے کہ زیادہ پڑھیں وہ ”سور ہ نور “ہے۔
•  قرآن میں کسی عورت کانام نہیں آیاہے فقط” جناب مریم “کا۔
•  ان بتوں کے نام قرآن میں آیا ہے”البعل ،سواع،العجل،العزی، لات، منات،ود،یعوق ،نسر،انصاب اوریغوث“۔
•  قرآن میں پانچ سوروں کے نام حیوانوں کے اوپر ہیں( نمل ، عنکبوت، نحل،بقرہ اور فیل )
•  قرآن میں جناب جبرئیل کانام فقط ۳ بار آیاہے۔
•  ان فرشتوں کے نام جن کاذکر قرآن میں ہواہے”جبرئیل ،ھاروت، ماروت، میکال،مالک“
•  جن بہشتی نہروں کے نام قرآن میں ذکر ہوئے ہیں وہ یہ ہیں”کافوریہ ، زنجبیلیہ، سلسبیل ،کوثراور تسنیم “
•  وہ زمین جس پر ایک بار سورج کی روشنی پڑی وہ دریائے نیل میں جب حضرت موسی ﷼نے راستہ بنایا تھا یہ وہی سر زمین کہ اس کے بعد سورج کی روشنی نہیں پڑی ۔
•  دو دریاؤں کے نام قرآن میں ذکر ہوئے ہیں دریاۓ نیل (سورہ انبیاء ) اور دریاے فرات ( سورہ فرقان و فاطر ) میں آیا ہے۔
•  قرآن ۲۳سال کی مدت تک حضرت رسول خدا (ص) پر نازل ہوا ہے۔
•  سب سے پہلے قرآن میں ابو الاسود دوئلی نے اعراب لگایا۔
•  سب سے پہلے حضرت علی علیہ السلام نے قرآن کو جمع کیا۔
•  سب سے پہلے مفسر قرآن حضرت علی علیہ السلام ہیں۔
•  سب سے پہلے تفسیر قرآن کی کتاب سعید بن جبیر نے تالیف کیا۔
•  سب سے پہلے قرآن میں ابو الاسود دوئلی نے نقطہ لگایا ہے۔
•  سب سے پہلے عبداللہ بن مسعود نے مکہ میں بالاعلان قرآن پڑھا ۔
•  سب سے پہلے سلمان فارسی نے سورہ حمد کا ترجمہ فارسی زبان میں کیا۔
•  وہ آسمانی کتابیں جو ماہ مبارک رمضان میں نازل ہوئیں وہ یہ ہیں ۔ ۱۔انجیل ، ۲۔ تورات، ۳۔زبور ، ۴ ۔صحف ،۵۔ قرآن