Mahdi Mission logo
ادارہ ''مہدیؑ مشن''

Safdar Hussain Yaqubi J.Bیہ اہم ادارہ حضرت حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج صفدر حسین یعقوبی صاحب قبلہ دامت برکاتہ کے زیر نظر ۱۹۹۲ء  میں قائم ہوا ۔
    یہ ادارہ اسلام اور تمام مسلمان بالخصوص محبان اہلبیت علیہم السلام کی خدمت ، حضرت بقیۃ اللہ اعظم امام زمانہ ارواحنا لہ فداء کی لطف و کرم سے عالمی سطح پر مختلف انداز سے(انٹرنٹ، سی دی اور کتابوں کے ذریعہ) انجام دے رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس ادارہ نے اپنی تمام مشکلات اور عدم امکانات کے باوجود اس مختصر سے ایام میں دنیا کے ہر گوشہ میں اپنا ایک مقام بنا لیاہے اور ہر دل عزیز ہوگیاہے۔
    انسانیت کا قافلہ اس وقت جس دور سے گزر رہا ہے اس کے لئے ایک حقیقی مصلح اور عظیم رہبر کی ضرورت جتنی اس وقت ہے اتنی شاید کبھی نہ تھی خدایا تو اپنے قائم کے قیام میں تعجیل فرما ۔ اس وقت کی اہم ترین ضرورت یہ ہے کہ مسائل کو معارف اہلبیت علیہم السلام کے تناظر میں دیکھا جائے اور انھیں کی روشنی میں ان کا حل تلاش کیا جائے۔ہماری کوشش ائمہ معصومین علیہم السلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا اور ان کی خوشنودی حاصل کر نا ہے۔
     امید ہے کہ مومنین اکرام ''مہدیؑ مشن '' کو اپنا ادارہ سمجھتے ہوئے ہر طرح سے ادارہ کی مزید ترقی کے لئے کمک فرمائیں گے۔ ہم خداوند عالم کی توفیق اور اس کی عنایت کے ذریعہ اسلام اور مسلمین کی احسن طریقہ سے خدمت کر نے کے خواہاں ہیں۔

اغراض و مقاصد

۱۔ضرورت مند علاقوں میں دینی مدارس کا قائم کرنا۔
۲۔ یتیم وغریب اور بے سرپرستوں کی کفالت و حمایت۔
۳۔ بچوں اور نوجوانوں کے لئے مفید اور اصلاحی مجلہ کا شائع کرنا۔
۴۔ مہدی ؑمشن سائٹ کے ذریعہ ، بچوں ، نوجوانوں، جوانوں، خواتین اور بزرگ افراد کو دینی معارف سے آشنا کرنا۔
۵۔ سائٹ کے ذریعہ اہل علم علماء کی بصیرت افروز اور اصلاحی تقریروں کو نشر کرنا۔

ادارہ کی فعالیت

•  ۱۔ کتابوں کی اشاعت
    اب تک کئی اہم کتابیں اور مقالات اردو میں شائع ہوچکی ہےں اور دیگر کئی اہم کتابیں شائع ہونے والی ہیں۔
•  ۲۔ سہ ماہی مجلہ
    اسلامی ، علمی ، فکری و تحقیقی "مہدی مشن " سہ ماہی رسالہ
•  ۳۔اسلامی ، علمی فکری و تحقیقی اُردو شیعہ ویب سائٹ
    یہ ویب سائٹ دور حاضر میں اُردو دنیا کی منفرد و جامعترین ویب سائٹ ہے جو اسلام کی خدمت انجام دے رہی ہے۔ اس سائٹ کا افتتاح عید غدیر ۱۸/ذی الحجہ ۱۴۲۵؁ھ کو ہوا ۔ الحمدللہ اس وقت یہ سائٹ دنیا کی اہم چار زبانوں میں اسلام اور شیعت کی خدمت کر رہی ہے۔
•  ۴۔ قرآنی و بلاگ
•  ۵۔نہج البلاغہ و بلاگ
•  ۶۔ سی ڈیز
    ادارہ نے ''نجات '' کے عنوان سے قرآن کریم (ترتیل کامل) دعاؤں ، زیارتوں اور منقبتوں و غیرہ کے مجموعہ کی شکل میں ایک CDشائع کی ہے جو بہت مفید ہے انشاء اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
    خدایا! توہی بہترین توفیق دینے والا اور بہترین نـصرت کرنے والا ہے ۔ ہم تجھ ہی پر بھروسہ کرتے ہیں اور تجھ ہی سے نیکیوں کے طلب گار ہیں۔

ہم سے رابطہ

    فون نمبر: 0098,2516632462 - 0098,9126530738