۷)۔ امام زمانہ علیہ السلام کی نماز(بوقت شب جمعہ میں)

سید جلیل علی بن طاووس ۺ فرماتے ہیں : ہم نے بزرگ فقیہ ابو علی فضل بن حسن طبرسیۺ کی تالیف”کنوز النجاح“ میں دیکھا کہ انھوں نے ہمارے سیدو آقا حضرت حجت (عج) سے اس طرح نقل فرمایا ہے : حسین بن محمد بزوفری کہتے ہیں ، حضرت صاحب الزمان (عج) کی طرف سے اس طرح بیان ہوا جو خدا سے کوئی حاجت رکھتا ہے اسے چاہئے شب جمعہ نصف شب کے بعد غسل کرے جا نماز پر جائے اور دو رکعت نماز بجالاے ، پہلی رکعت میں سورئہ حمد پڑے اور جب” ایاک نعبدو ایاک نستعین“ پر پہنچے تو اس کی۱۰۰/ مرتبہ تکرار کرے اور سورئہ کو آخر تک پڑھے ، پھر ایک مرتبہ سورہ ”توحید “ پڑھے اور ذکر رکوع و سجود سات مرتبہ پڑھے دوسری رکعت بھی اسی کیفیت کے ساتھ انجام دے اور پھر مندرجہ ذیل دعا کو پڑھے اور جو بھی حاجت ہو سوائے قطع رحم کے خدا سے طلب کرے انشاء اللہ اس کی حاجت پوری ہوگی۔
ایک سانس میں جتناپڑھ سکتا ہے پڑھے پھر کہے:
فلاں بن فلاں کی جگہ پر اس شخص کا نام لے جس سے خوف زدہ ہے انشاء اللہ پروردگار عالم اس کے شر سے اسے محفوظ رکھے گا ۔ پھر سجدے میں جائے اپنی حاجت طلب کرے اور بارگاہ خدا میں گریہ و زاری کرے۔ اس لئے کہ کوئی مومن مرد و عورت نہیں ہے جو اس عمل کو اس دعاکے ساتھ انجام دے اور خلوص دل کے ساتھ دعا کرے تو آسمان کے دروازے اجابت کے لئے نہ کھلیں ،اور اسی وقت اور اسی شب حاجت پوری نہ ہو اور یہ پروردگارعالم کا ہم پر فضل و کرم ہے ۔ (۱)


 (۱)۔ مھج الدعوات: ۳۵۱ ، اور المصباح ص ۵۲۲پر تھوڑے سے فرق کے ساتھ