۶)۔ پنجشنبہ کے روزامام زمانہ (عج) کے لئے نماز ہدیہ کرنا

شیخ کبیر ابو جعفر طوسی کتاب ”مصباح کبیر “میں کہتے ہیں ۔
نماز ہدیہ آٹھ رکعت ہے اور ائمہ معصوم علیہم السلام سے روایت ہوئی ہے کہ انسان کو روز جمعہ آٹھ رکعت نماز ادا کرنی چاہئے جس میںچار رکعت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو ہدیہ کرے اور چار رکعت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو ہدیہ کرے اور روز شنبہ چار رکعت نماز پڑھ کر حضرت امیرالمومنین علیہ السلام کو ہدیہ کرے اسی طرح ہر روز چار رکعت نماز پڑھے اور بالترتیب معصوم علیہم السلام کو ہدیہ کرے، روز پنجشنبہ چار رکعت حضرت امام صادق علیہ السلام کو ہدیہ کرے۔
روز جمعہ پھر آٹھ رکعت نماز پڑھے اورچار رکعت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو ہدیہ کرے اور چار رکعت جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کو ہدیہ کرے اور روز شنبہ چار رکعت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کو ہدیہ کرے اسی طرح بعد کے ائمہ علیہم السلام کو ہدیہ کرے اور روز پنجشنبہ حضرت امام زمانہ ارواحنا فداہ کو چار رکعت ہدیہ کرے اور اس کی دو رکعت نماز کے درمیان اس دعا کو پڑھے :

پھر جو بھی اس کی حاجت ہو طلب کرے۔ (۲)


(۱) ۔ نماز جس امام کو بھی ہدیہ کررہا ہو اس کا نام دعا میں ذکر کرے
(۲)۔ جمال الاسبوع :۳۴ ،الدعوات راوندی ۱۰۸ ، مصباح المتہّجد۳۲۲