۲)۔ مسجد مقدس جمکران کی نماز

جناب حسن بن مثلہ جمکرانی کہتے ہیں ہمارے آقا حضرت صاحب الزمان علیہ السلام (ارواحنا فداہ ) نے فرمایا :
لوگوں سے کہو اس مکان کی نسبت رغبت پیدا کریں اور اس کا احترام کریں اس جگہ چار رکعت نماز ادا کریں دو رکعت نماز تحیت مسجد جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورہ حمد اور سات مرتبہ سورئہ توحید پڑھیں اور ہر رکوع و سجدہ میں اس کا ذکر سات مرتبہ پڑھیں اور پھر دو رکعت نماز صاحب الزمان (عج) پڑھیں ،او رجب سورہ حمد پڑھ رہے ہوں اور”اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ“ پر پہنچیں تو اسے۱۰۰/مرتبہ پڑھیں اس کے بعد سورہ حمد مکمل کریں اور دوسری رکعت بھی اسی طرح پڑھیں اور ہر رکوع و سجدہ میں اس کا ذکر سات مرتبہ پڑھیں اور جب نماز تمام ہو جائے حمد پروردگار کریں اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی تسبیح پڑھیں اور تسبیح پڑھنے کے بعد سر سجدہ میں رکھیں اور ۱۰۰/مرتبہ محمد وآل محمد (علیہم اسلام ) پر صلوات بھیجیں۔
اور اس وقت حضرت نے اس طرح فرمایا :
فمن صلاھا فکاٴ نما صلّی فی البیت العتیق ۔
جو بھی اس نماز کو پڑھے ایساہے کہ اس نے خانہ کعبہ میں نماز پڑھی ہے۔ (۱)


(۱)۔ جنۃ المآویٰ : ص ۲۳۱․ مسجد جمکران کے متعلق مفصل واقعہ صحیفہ ٴ مہدیہ میں ہم نے نقل کیا ہے اس کا مطالعہ