آپ کے ارشادات
۔خدا کے نزدیک بہترین عبادت پاکدامنی ہے۔
۔ بہترین خیرات نیکی ہے،
۔امام فرماتے ہیں :جب تمھیں کوئی نعمت ملے تو کہو” الحمد للّٰہ “اور
جب کوئی رنج و تکلیف پہنچے تو کہو ” لاحول ولاقوۃ الا باللّٰہ“ اور
جب تنگ د ست( روزی تنگ) ہو تو کہو ”استغفراللّٰہ “
۔ایک عالم جس سے لوگ فائدہ اٹھا تے ہوں وہ ستر ہزار عابدوں سے بہتر ہے
۔
۔تھوڑی دیر عالم کی صحبت میں بیٹھنا ایک سال کی عبادت سے بہتر ہے ۔
۔علم حاصل کرنے کے بعد اسے نشر کرواور پھیلا ؤ اس لئے کہ علم کوبند
رکھنے سے شیطان غالب ہوجاتا ہے۔
۔ علم حاصل کرنے کے بعداگر کسی کا مقصد یہ ہو کہ وہ علماء سے بحث کرے
گا اورجہلا پر رعب جماکر لوگوں کو اپنی طرف مائل کرے گا توایسا شخص
جہنمی ہے ۔
۔علم کی زکوٰۃ یہ ہے کہ مخلوق خدا کو تعلیم دی جائے ۔
۔تکبر بری چیز ہے انسان میں جتنا زیادہ تکبر پایا جائے گا اتنی ہی اس
کی عقل گھٹتی جائے گی ۔
۔مومن کو تقویٰ اختیار کرنا چاہئے اس لئے کہ وہ ہر وقت اسے متنبہ اور
بیدار رکھتا ہے ۔
|
|