مولانا حسن رضا جلالپوری

قصیدہ در مدح امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام


ایمان کا فروغ محبت حسن (ع) کی ہے
پڑھ لو درود محفل مدحت حسن (ع) کی ہے

قائل ہر ایک صلح کا منکر کوئی نہیں
تبلیغ دیں میں کیسی اشاعت حسن (ع) کی ہے

کرکے صلح حسن (ع) نے کیا معرکہ فتح
سب سے سوا جہاں میں شجاعت حسن (ع) کی ہے

پھیلا ہوا ہے نور یہ کیسا جہان میں
معلوم ہورہا ہے ولادت امام حسن (ع) کی ہے

سجدے میں ہیں رسول نواسہ ہے پشت پر
معراج کو ہے ناز وہ رفعت حسن (ع) کی ہے

روکے گا کون جانے سے جنت میں اب رضا
کوثر حسن (ع) کے ہاتھ میں جنت حسن (ع) کی ہے